کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ،حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر /شاہ محمود قریشی

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گا

سرینگر/02مارچ/سی این آئی// کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے اوراس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے کی بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حوالے سے ہر فورم پر بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں۔قریشی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں، کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجود ہے اوراس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے۔۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خطہ کا نہیں بلکہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ ہے۔قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازع ہے اور جنوبی ایشیا میں امن کیلئے کشمیر کے تنازع کا حل ہونا ناگزیر ہے

Comments are closed.