ٹینگہ پورہ بائی پاس کے لوگوں کا ایس ایم سی کے خلاف احتجاج؛ رہائشی علاقے میں پولٹری فارم چلانے کی اجازت دینے کا شاخسانہ

سرینگر/02مارچ/: ٹینگہ پورہ بائی پاس سرینگر کے لوگوں نے آج ایس ایم سی کے خلاف شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم سی کی جانب سے علاقے میں پولٹری فارم چالو رکھنے کا غیر قانونی اجازت دی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولٹری فارم کو چلانے کی اجازت دی گئی جو لوگوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ٹینگہ پورہ بائی پاس سرینگر کے رہائشی علاقے میں دو افراد نے ایک رہائشی مکان میں چکن فارم قائم کیا جس کے خلاف مقامی لوگوں نے ایس ایم سی کے پاس شکایت درج کرائی جس کی بناء پر ایس ایم سی نے اس پولٹری فارم کو سیل کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم چند دنوں بعد ایک اور حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں اس پولٹری فارم کو چالو رکنے کی ہدایت کی گئی تھی کیوں کہ چکن فارم چلانے والوں نے کہا تھا کہ یہ فارم کاروبارکیلئے نہیں ہے بلکہ یہ محض گھریلو طور پر مرغ پالنے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوںنے کہا کہ اس برڈ فلو کے دور میں رہائشی علاقے میں پولٹری فارم چلانا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے ۔ لوگوںنے ایس ایم سی کے اعلیٰ عہدیداروں سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

Comments are closed.