سرینگر /27فروری / کے پی ایس : وادی چناب رام بن کے علاقہ گاندری میںاس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک دکان میں آگ نمرودار ہوئی اور آناًفاناً پانچ دکانات خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب کو اچانک عمارتی ڈھانچہ سے آگ نمودار ہوا اور آگ کے بڑھکتے شعلوں نے اس ڈھانچے کے نزدیک مارکیٹ میں قائم دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں پانچ دکانات مکمل طور خاکستر ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران کئی گیس سلنڈر بھی پھٹ گئے جس سے آگ میں مزیداضافہ ہوا ۔ڈپٹی کمشنررام بن مسرت ضیاء نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے آگ کی خبر ملتے ہی ایک ٹیم روانہ کی اور ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر نقصان کا تخمینہ لگایا ۔موصوف نے کہا کہ 5گیس سلنڈر پھٹ جانے سے آگ ابُل پڑا تھا اور مزید فائر ٹینڈرس کو بھی طلب کرنا پڑا تھا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.