سرینگر/18فروری: موسم میں بہتری اور دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی وادی میں تعمیراتی اور زراعتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ دیہی علاقوں میں لوگ سبزی باغات اور دھان اور دیگر فصلوں کیلئے زمین کی تیاری میں لگ چکے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں موسم سرماء شروع ہونے کے قبل ہی ماہ نومبر کی تین اور چھ تاریخ کو بھاری برفباری ہوئی تھی جس کی وجہ سے وادی میں میوہ باغات اور دیگر زراعت کو کافی نقصان پہنچا تھا تاہم امسال موسم سرماء کے وسط میں برفباری ہوئی جس سے زراعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ گزشتہ دنوں سے موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی وادی میں تعمیراتی اور زرعی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں خاص کو وادی کے دیہی علاقوں میں کسان اور زمینداروں نے زرعی اراضی ، سبزی باغات اور میوہ باغات میں کام کاج شروع کیا ہے جبکہ شہری علاقوں بھی تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی کیوں کہ وادی میں موسم سرماء طویل مدت تک رہنے کی وجہ سے اکثروبیشتر موسم ابرآلود اور ابتر رہتا ہے جو مزدور طبقہ کی بے روزگاری کا سبب بن جاتا ہے تاہم رواں برس موسم سرماء میں اگرچہ سخت ترین سردی دیکھنے کوملی جس نے دہائیوں کے ریکارڈ مات کردئیے تاہم موسم گزشتہ دنوں سے بہتر رہنے اور دن بھر اچھی خاصی دھوپ کھلنے سے درجہ حرارت میںنمایاںاضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ لوگ اپنے باغات ، دھیان کے کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف ہوئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.