غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ جموں کشمیر شروع ؛ سیول لائنز اور شہرخاص کے کئی علاقوںمیں بغیر کال کے ہی جزوی ہڑتال

سرینگر/17فروری: غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے جموں کشمیر کے پہلے دن بغیر کسی کال کے شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں جزوی ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ ہڑتال کے باعث معروف تجارتی مرکز لالچوک میں تمام کارو باری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی ٖغائب رہا ۔ سی این آئی کے مطابق مختلف مقامات سے وابستہ غیر ملکی سفارتکاروں کی ایک ٹیم بدھ کو جموں کشمیر کے دو روزے دورہ پر وارد کشمیر ہوئی ۔ غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کشمیر کے پیش نظر بغیر کسی کال کے ہی سرینگر کے سیول لائیز اور شہر خاص کے کئی علاقوں میں جزوی طور پر ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ سرینگر شہر کے لال چوک اور دیگر بازاروں میں دکانیں بند ہیں۔ تاہم نجی و پبلک گاڑیوں کی کچھ حد تک حرکت دیکھی جارہی ہے۔دورے کے پیش نظر اگرچہ کسی بھی علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے کال نہیں دی گئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک ، سیول لائیز اور مائسمہ علاقوں میں تمام دکانیں بند رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل وحمل بھی غائب رہی ۔ اگرچہ کچھ مقامات پر نجی گاڑیاں چلتی ہوئی دیکھی گئی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر کم ہی نظر آیا جبکہ دکانیں بھی شٹر ڈائون تھی ۔ شہر خاص کے علاقوں سے بھی ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ دکانیں بند ہی نظر آئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 رکنی سفارتکاروں کا جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ آج سے شروع ہوا ہے جس کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ سفارتکار سرینگر میں سول سوسائٹی، تاجر اور دیگر چنندہ لوگوں سے ملاقات کرے گا۔ یہ وفد جمعرات کو جموں کا دورے کرے گا۔

Comments are closed.