منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز ; سرینگر ، کولگام اور اونتی پورہ میں04منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر/17فروری: سرینگر ، کولگام اوراونتی پورہ میں منشیات کے کاروبار کے خلاف حالیہ کارروائی میںایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ، اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق سرینگر میں ڈوگرپٹی ہفتچنار کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک الٹوگاڑی زیر نمبر JK02W-0560 کو رو ک لیا جس میں دو اشخاص سوار تھے ۔ جن کی شناخت عادل رشید بٹ ساکن عسمان آباد بمینہ اورنوید انجم خان ساکن واتل کدل صفہ کدل کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی ،اس کے قبضے سے 12گرام ہیرائن اور نقدی 6270 روپئے برآمد کر لئے۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پامپورمنتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔کولگام میںچاو لگام میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکنے کا اشارہ کیا جو ناکہ سے باگنے کی کوشش کی ، تاہم ناکہ پر پولیس اہلکاروں نے سخت کوشش کے باوجود اس سے پکڑ لیا ،اس کی شناخت غلام نبی لون ساکن رمبھما کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی ،اس کے قبضے سے 11کلوگرام خشخاس پوست برآمد کر لیا۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کلگام منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اسی سلسلے میں قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت ایف آئی آر نمبر18/2021پولیس اسٹیشن کلگام میں درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسی طرح سے اونتی پورہ میں منشیات کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ،ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ پامپورہ میںگالندر کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایکایک گاڑی زیر نمبر JK01L-2960 کو رو ک لیا جس میں تین اشخاص سوار تھے ۔ جن کی شناخت اشفاق احمد معسودی ساکن باگندر پامپور ، عامر احمد لون ساکن درنگبل پامپور اور اُیس گل ساکن درنگبل پامپور کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی ،اس کے قبضے سے 10کلوگرام خشخاس پوست اور نقدی 22,000 روپئے برآمد کر لئے جو منشیات کے کاروبار کے لئے تھے۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پامپورمنتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اسی سلسلے میں قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت ایف آئی آر نمبر18/2021پولیس اسٹیشن پامپور میں درج کیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی ۔پولیس نے ان جرائم میں استعمال شدہ گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا۔
Comments are closed.