سرینگر/09فروری: راجوری میں منگل کے روز ایک مسافر گاڑی لڑھک گئی جس میں سوار گیارہ مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ سڑک حادثہ کے فورا بعد پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے موقعے پر پہنچے جنہوںنے مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق راجوری ضلع میں منگل کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا اور ہر طرف چیخ و پُکار اور کہرانے کی آوازیں آرہی تھیں جب ضلع کے لٹی علاقے میں ایک مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے ۔ سڑک حادثہ کی جگہ زخمی بچوں اور خواتین کی چیخ و پُکار اور زخمیوں کے کہرانے کی آوازوں سے ماحول پُرتنائو ہوا۔ اس دوران پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچائو کارروائیاں شروع کی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ۔ زخمیوں میں کرتار سنگھ، بلونت سنگھ،آمنہ بیگم،رشپال سنگھ، مدن لال، رام پرکاش،ستیہ دیوی اور آنچل سنگھ شامل ہیں۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سبھی زخمیوں کو اگرچہ فوری طور پر راجوری کے ضلع ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر دو زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی کالا کوٹ کی طرف جارہی تھی جب اْس کو حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.