بڈگام میں 12سالہ لاپتہ لڑکے کی نعش برآمد ; پولیس نے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش شروع کی
سرینگر/09فروری: بڈگام میں گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ 12سالہ لڑکے کی نعش منگل کے روز نزدیکی علاقے سے برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بُگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک بارہ سالہ لڑکا شاہد فاروق ولد فاروق احمد ملک پانچ روز پہلے اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ گھر والوں کی جانب سے بسیار تلاش کے باوجود بھی شاہد کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جبکہ پولیس سٹیشن میں بھی اس سلسلے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی تھیں ۔ اس دوران آج منگل کے روز سویہ بگ میں ہی نزدیکی علاقے میں لوگوںنے مذکورہ لڑکے کی نعش کو دیکھا اور پولیس کو فوری طور پر اس سلسلے میں مطلع کیا ۔ پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کی۔
Comments are closed.