سرینگر/05فروری: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے حوالہ رقومات کے سلسلے میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ڈالے ۔ این آئی اے کے ہمراہ پولیس اور سی آر پی ایف دستے بھی تھے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرینگر کے باغوان پورہ نور باغ میں ایک شہری کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈال کر تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شہری کا تعلق کراس ایل او سی ٹریڈ سے ہیں ۔ ایجنسی کی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ سی آر پی ایف اور پولیس کے دستے بھی شامل تھے ۔ اس طرح اچانک چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ رہائشی مکان سے کوئی غیر قانونی دستاویز ، نقدی اور اور کئی شے برآمد ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.