سرینگر/05فروری:راجوری میں جمعہ کے روز 2بی ایس ایف اہلکار اچانک لاپتہ ہوچکے ہیں جن کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔اس دوران بی ایس ایف نے پولیس سٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری میں واقع بارڈر سیکورٹی فورسز کے کیمپ سے 2بی ایس ایف اہلکاراچانک لاپتہ ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سندربنی سیکٹرکے سب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں تعینات اہلکاروں کی پُراسرار گمشدگی کے سلسلے میں بی ایس ایف نے اعلیٰ سطح پر انکی تلاش شروع کردی ہے ۔ بس سٹینڈوںور جموں کے ائر پورٹ اور ریلوے سٹیشن پر ٹیموں کو نگرانی کیلئے تعینات رکھا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں فورسز کی جانب سے پولیس سٹیشن راجوری میں بھی گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.