سندربنی راجوری میں پاکستانی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ; فوجی اہلکار پانچ روز بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ، دیگر تین اہلکاروں کا علاج جاری

سرینگر/24 جنوری:راجوری کے سندر بنی علاقہ میں گزشتہ دنو ں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی میں زخمی ہوئے چار فوجی اہلکاروں میں سے ایک اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 18جنوری کو راجوری کے سندر بنی علاقے میںہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی جس دوران پاکستانی فوج کی فائرنگ سے چار فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے ایک زندگی کی ایک فوجی اہلکار نائیک نشاط شرما اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کمانڈ بیس اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دیگر تین اہلکاروںکا علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج سرحدوں پر پاکستانی فائرنگ کا بھر پور انداز میںجواب دے رہی جس سے پاکستانی فوجی اہلکار کچھ دنوں سے خاموش ہے،۔ خیال رہے کہ 18جنوری کو فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ راجوری کے سندربنی علاقے میں دراندازی کی کوشش کا ناکام بنانے کے دوران فوج نے تین جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا جس کے بعد پاکستانی فوج کی فائرنگ سے چار فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔

Comments are closed.