ایس ایس بی کو2لاکھ 22ہزار سے زائد درخواستیں موصول

درخواستیں دائر کرنے کی حتمی تاریخ میں توسیع کی گئی

سرینگر /21جنوری: ایس ایس بی کو مختلف اسامیاں پُر کرنے کے سلسلے میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جانب سے 2,22,285درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ جبکہ مختلف اسامیوں کی درخواست موصول ہونے کی حتمی تاریخ میں بھی توسیع کئے جانے بعد بعد آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایس ایس بی کو مختلف اسامیاں پُر کرنے کے سلسلے میں اب تک 2لاکھ 22ہزار 2سو 28درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ اسامیاں پُر کرنے کی نوٹفکیشن جاری کئے جانے کے بعد آن لائن درخواستیں موصول ہونے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ امیدواروں کی جانب سے مثبت رجحان دکھائے جانے کے بعد بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آن لائن درخواستوں کی حتمی تاریخ میں توسیع کی جائے اور اب آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ 27جنوری 2021سے بڑھاکر 10فروری 2021تک توسیع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.