لیتہ پورہ میں تربیتی مرکز پر حملہ ،این آئی اے نے دو رہائشی مکانات کو ضبط کر لیا
قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے پلوامہ ضلع میں دو مکانات ضبط کیے جو سی آر پی ایف کی تنصیب پر حملے میں ملوث ایک ملزم کے ہیں۔
حکام نے یہاں بتایا کہ ایجنسی کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ میں فیاض احمد ماگرے کا دو منزلہ مکان اور ایک منزلہ مکان کو ضبط کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماگرے سال 2017 میں لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف کے تربیتی مرکز پر ’فدائین‘ حملے کا ملزم ہے جس میں سی آر پی ایف کے پانچ اہلکار مارے گئے تھے۔ حملے کے بعد ہونے والے مقابلے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی ضبطی اس سال 5 مارچ کو جموں کی این آئی اے عدالت کے حکم کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
Comments are closed.