سرینگر/18جنوری: نیشنل کانفرنس حلقہ انتخاب سوپور اور حلقہ انتخاب سونہ وار کے فقیر گوجری کے عہدیداروں اور کارکنوں کا ایک وفد آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی سے ملاقی ہوا۔ وفد نے پارٹی لیڈران کو حلقہ انتخاب کے لوگوں کے مسائل مشکلات، حالیہ ڈی ڈی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی اور پارٹی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دلائی۔سی این آئی کے مطابق وفد نے پارٹی اموارات اور سرگرمیوں کا خلاصہ کے علاوہ کہا کہ سوپور کے لوگ اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ اقتصادی بحالی نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، لوگ ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، بجلی اور پینے کے پانی کی شدید قلت سے لوگ پریشانِ حال ہیں جبکہ راشن کی نایابی اور غذائی اجناس کی مہنگائی بھی لوگوں کیلئے وبالِ جان بن کر رہ گئی ہے۔ علی محمد ساگر نے اس موقعے پر کہا کہ 5اگست2019کے بعد سے آج تک جموں وکشمیر کے لوگ کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور عوام کو غیر یقینیت سے چھٹکارانہیں مل رہا ہے۔ مسلسل کساد بازاری ، بے روزگاری اور اقتصادی بحالی سے کشمیر کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں جموں و کشمیر کے عوام افسر شاہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں اور انتظامیہ میں خلفشار، انتشار اور جوابدہی کے فقدان کا خمیازہ زمینی سطح پر عوام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جنرل سکریٹری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لوگوں کے مسائل و مشکلات کو ہر سطح پر اُجاگر کریں اور ان کا سدباب کرانے میں پیش پیش رہیں۔ دریں اثناء پارٹی کے پارٹی کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی، سینئر لیڈر علی محمد ڈار، شمیمہ فردوس، قیصر جمشید لون، الطاف احمد کلو، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، شیخ اشفاق جبار، ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر، حاجی عبدالاحد ڈار،احسان پردیسی ، سید توقیر احمد اور صبیہ قادری سمیت کئی پارٹی لیڈران بھی پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی سے ملاقی ہوئے۔ اس دوران پارٹی امورات کے علاوہ تنظیمی سرگرمیوں اور ڈی ڈی سی انتخابات کی کارکردگی پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.