سرینگر/17جنوری: جنوبی قصبہ قاضی گنڈ اور اس کے مضافاتی علاقوںمیں جنگلی جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی ہے جبکہ شام ہوتے ہی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا محال بن گیا ہے ۔ادھروائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے افرادی قوت نہ ہونے کے باعث وہ جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا نمائندے کو نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قاضی گنڈ اور اس کے ملحقہ علاقوںمیں سورج کے غروب ہونے کے ساتھ تیندوے اور ریچھ نمودار ہو رہے ہیں جنہوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے اور شام ہوتے ہی ان علاقوں میں رہنے ولے لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف و ہراس محسوس کرتے ہیں جبکہ محکمہ وائڈلائف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ان جنگلی جانورون کو قابو میں کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں کسی بھی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں ۔نمائندے کے مطابق جنگلی جانوروں نے خوف و دہشت کا ماحول پھیلا دیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوںمیں لوگ اپنے گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں وائلڈ لائف محکمہ کے مطابق افرادی قوت کمی کے باعث وہ جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.