سرینگر/15جنوری: بھارت کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ نہیں چا ہتا ہے تاہم ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کی گئی تو بھر دندان شکن جواب دیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ بقول انکے کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔پڑوسی ممالک بالخصوص چین اور پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق آر می ڈے کے موقعہ پر بنگلوار میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ چین ہو یا پاکستان بھارت کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتا ہے تاہم ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی بھی سپر پاور ملک بھارت کی سالمیت کو نقصان پہنچنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور بنگلہ دیش بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان اور چین کے ساتھ دیگر ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر صاف کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف شدت پسندی کو بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر شدت پسندی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کو اقدامات اٹھانے ہی ہونگے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.