سرینگر/15جنوری:پونچھ میںایک منی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قریب پانچ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق پونچھ کے چنڈاک علاقے میں جمعہ کے روز ایک مسافر گاڑی زیر نمبر JK02V-8466جوکہ منڈی سے پونچھ کی طرف جارہی تھی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اورسڑک پر پلٹ گئی ۔ گاڑی میں سوار پانچ افراد جن کی شناخت عاشق حسین ولد شبیر حسین عمر 50برس ساکن ستھرا ۔ محمد جاوید عمر35برس ، ولی محمد ولد محدم شیخ ساکن عزم آباد ، محمد اقبال، ساکن ڈارا دیلن اور محمد شبیر ساکن کھناتر کے بطور ہوئی ہے ۔ سبھی زخمیوںکو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.