233مسافروں سے بھرا طیارہ برف کے قریب آتے آتے بڑے حادثے سے بچ گیا

سرینگر کے ہوائی اڈے پر سنسنی ، مسافروں کو بحفاظت نکل کر دوسرے طیارے میں سوار کیا گیا

سرینگر/13جنوری: سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا جب 233مسافروں سے بھرا انڈگو جہاز نے نئی دلی کیلئے اڑان بھرنے کے دوران وہاںموجود برف کے قریب پہنچ گیا جس کے بعد آئر پورٹ حکام نے مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکل کر انہیں دوسرے طیارے میں منتقل کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سے نئی دلی کیلئے جانے والا انڈگو طیارے کا انجن اس وقت بیٹھ گیا جب اڑان بھرنے کے دوران طیارہ برف کے قریب پہنچ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے دلی کیلئے 12بجکر 30منٹ پر طیارے نکلنے والا تھا ۔ اور اس میں قریب 233مسافر سوار تھے ۔ اور ایک حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا ۔ ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر شرد کمار نے بتایا کہ آئر پورٹ حکام نے بر وقت کارورائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو دوسرے طیارے میں سوار کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں تیکنکی خرابی کا احتمال تھا کیونکہ طیارہ وہاں برف کے قریب قریب آکر پہنچ گیا تھا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے ساتھ ہی مسافروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ تاہم بعد میں ائر پورٹ حکام کی بھر وقت کارروائی کے ساتھ ہی تمام معاملات حل ہوئے ۔

Comments are closed.