بڈگام میں ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا،جونیئر انجینئر سمیت دو ملازمین زخمی
سرینگر /13جون /
ریسیونگ اسٹیشن بڈگام میں ٹرانسفارمر دھماکے میں دو ملازمین زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت جونیئر انجینئر ہتیش اور منظور احمد ڈار ولد اسماعیل ڈار ساکنہ خانپورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ریسیونگ اسٹیشن کے انچارج ہیں۔
محکمہ کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریسیونگ اسٹیشن پر معمول کی کارروائیوں کے دوران ہوا جس سے دونوں ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا۔ تاہم، ان کی چوٹوں کی شدت کی وجہ سے،ڈاکٹروں نے انہیں اعلیٰ نگہداشت کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی ممکنہ طور پر اس بات کا پتہ لگانے کیلئے اندرونی انکوائری شروع کرے گا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا
Comments are closed.