سرینگر/09جنوری: قاضی گنڈ میں جمعہ کی شام دیر گئے ایک گائو خانے سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں گائو خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوا ہے جبکہ اس موقعے پر مقامی لوگوں نے اگرچہ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قاضی گنڈ چرٹھ میں محمد یوسف میر کے گائو خانے میں جمعہ کو شام دیر گئے آگ اچانک نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں گائو خانہ اور اس میں رکھی سینکروں گھاس کی گچھیاں خاکستر ہوئی ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں خود ہی آگ پر قابو پالیا۔ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر سروس پر غفلت شعاری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو اگرچہ اس کی اطلاع دی گئی تھی تاہم کوئی بھی فائر ایمرجنسی گاڑی جائے واردات پر نہیں پہنچی ۔ لوگوں نے کہا کہ اگر آگ پر جلدی قابو پایا نہیں جاتا تو اندیشہ تھا کہ آس پاس کے مکان بھی آگ کی لپیٹ میں آجاتے ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غفلت شعاری کے مرتکب عملہ کے خلاف کارروائی کریں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.