سرینگر/09جنوری: سرینگر سے بڈگام تک سپدن ،خمانی چوک کے راستے پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کی من مانیوں سے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ ٹاٹا 407گاڑیوں کے ڈرائیور مسافروں کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آرہے ہیں ۔لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ اس روٹ پر سومو سروس بحال کی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر سے بڈگام سپدن ، خمانی چوک کے راستے چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی من مانیوں سے لوگ سخت پریشان ہوگئے ہیں ۔ جبکہ مسافروںنے کہا ہے کہ اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور بدتمیزی کے ساتھ پیش آرہے ہیں ۔ ہفتہ کے روز اس روٹ پر ایک جگہ ایک 407گاڑی جو انتہائی تیز رفتار سے چل رہی تھی نے راہ چلتے ایک بچے اور اس کی ماں کو ان دیکھا کرکے ان کے سامنے سے اتنی تیز گاڑی دوڑائی کہ راستے پر جمع پانی ان دونوں راہگیر بچے اور بیٹے پر جاپڑا جس کی وجہ سے وہ اُوپر سے نیچے تک بھیگ گئے ۔ اس سلسلے میں جب اس خاتون نے ڈرائیور سے آہستہ چلنے کیلئے کہا تھا اس نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے خاتون کی تذلیل کی ۔ اس سلسلے میں اے آ ر ٹی او بڈگام سے جب بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ اس روٹ پر سومو سروس چالو کی جائیگی انہوںنے کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی اس روٹ پر سومو سروس شروع ہوگی۔ دریں اثناء مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ اس روٹ پر چلنے والی ٹا ٹا گاڑیوں کے ڈرائیو مسافروں کو پریشان کرتے ہیںاور بات بات نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے مسافروں کو زہنی کوفت کا شکار بناتے ہیں۔ مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ اس روٹ پر سوموس سروس جلد بحال کیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.