حیدر پور ہ سرینگر میں ہوٹل کی لفٹ گر نے سے چھ سیاح زخمی، علاج کیلئے اسپتال منتقل
سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں جمعہ کو ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر لفٹ گرنے سے بنگلورو کے چھ سیاح زخمی ہو گئے، اور بعد میں انہیں علاج کیلئے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال برزلہ منتقل کیا گیا
حکام کے مطابق یہ واقعہ حیدر پورہ کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں یہ گروپ ٹھہرا ہوا تھا۔ زخمیوں کو ٹانگوں اور جسم کے نچلے حصے میں مختلف درجات کے زخموں کے ساتھ اسپتال لایا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام مریضوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لفٹ کے گرنے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہیں اور ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
اس واقعے نے مہمان نوازی کے اداروں، خاص طور پر سیاحوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں میں حفاظتی معیارات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
Comments are closed.