وزیر اعظم نے جموں کشمیر کیلئے آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت صحت سکیم کا آن لائن افتتاح کیا

2011کی مردم شماری کی بنیاد پر لوگوں کو اس سکیم کا فائدہ پہنچے گا کنبہ کے فی فرد کو 5لاکھ تک کا ہیلتھ کور انشورنس

سرینگر/26دسمبر: وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتے کوجموں وکشمیر میں آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت پی ایم جے صحت سکیم کا ویڈیوکانفرنس کے ذریعے باضابطہ طورپرافتتاح کیا۔2011کی مردم شماری کی بنیاد پر 21لاکھ افراد کو اس سکیم سے فائدہ ہوگا جبکہ کنبہ کے فی فرد کو 5لاکھ روپے تک کے علاج و معالجہ میں فائدہ ملے گاجس کیلئے جموں کشمیر کے 229 سرکاری اسپتال اور 35 نجی اسپتالوںسے مریضوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم ہوگا۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔اس سکیم کے تحت مرکزی خطے میں رہنے والے سبھی لوگوں کو پانچ لاکھ تک کا مفت ہیلتھ انشونس کور ملے گا۔ جموں وکشمیر کوابتک آیوشمان بھارت یوجناکے دائرے میں نہیں لایاگیاتھالیکن آج وزیراعظم نے صحت عامہ اورطبی سہولیات سے متعلق اس اسکیم کی جموں وکشمیر میں بھی شروعات کی۔وزیر اعظم نے جموں کشمیر کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسکیم کا افتتاح کیا۔یہ مرکزی سکیم ایک ہیلتھ انشورنس صحت سکیم ہے۔ سی ایچ اے ٹی اسکیم کا مطلب صحت اور ٹیلی میڈیسن برائے معاشرتی کوشش ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے باشندوں کے لئے ہفتہ کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے) صحت اسکیم کا آغاز کیا۔ مردم شماری (ایس ای سی سی) 2011 کی بنیاد پر 21 لاکھ اہل افراد کوبلا تمیز سماجی ، ذات پات اورجنس کے فائدہ ہوگا۔سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ایس ای سی سی 2011 کے ڈیٹا بیس کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کیئر کوریج (یو ایچ سی) ملے گا۔ یہ سکیم پردھان منتری جان آروگیہ یوجنا (پی ایم جے جے) کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ یہ اسکیم پردھان منتری جان آرگویا یوجنا (پی ایم جے جے) کے ساتھ مل کر انشورنس وضع میں کام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے فوائد بھارت میں اے بی پی ایم جے جے کے تحت داخل ہونے والے تمام 24,148اسپتالوں میں پورٹیبل ہوں گے۔ حکومت کی طرف سے مکمل طور پر مالی اعانت کی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی صحت انشورنس / یقین دہانی اسکیم ، پی ایم جے خاندان کے فی فرد کو 5لاکھ روپے علاج و معالجہ پر فراہم کرے گی ۔اس کا استعمال خاندان کے ایک یا تمام افراد کر سکتے ہیں۔ اس میں طبی طریقہ کار جیسے آنکولوجی ، امراض قلب ، نیفروولوجی وغیرہ شامل ہیں اور تین دن تک ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے اور اسپتال میں داخل ہونے کے 15 دن بعد کے اخراجات جیسے تشخیص اور ادویات بھی اس اسکیم میں شامل ہیں۔

Comments are closed.