1990کے بعد جموں کشمیر میں پہلی بار امن کا ماحول نظر آرہا ہے / امت شاہ

بغیر امن کے تعمیر و ترقی اور سیاحت ممکن نہیں ہے ، 5اگست کے بعد ڈیولپمنٹ سکیمیں پور طرح سے لاگو

سرینگر/26دسمبر: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ تیس برسوں میں آج امن کا ماحول دکھ رہا ہے جس کے نتیجے میں یہاں پر تعمیر و ترقی کے کام بھی جاری ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بغیر امن کے نہ تو سیاحت ممکن ہے اور ناہی ڈیولپمنٹ کا کوئی کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے ۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملہ جامہ پہنچنے کی ایک کوشش کے بطور نئی صحت سکیم بھی یہاں لانچ کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ترقی امن اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 2014 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کی گئی بھرپور کوششوں کا نتیجہ پھل پھیلانا شروع ہوا ہے جس کا آج جموں و کشمیر سب سے زیادہ مشاہدہ کررہا ہے۔ شاہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد ترقیاتی سکیموں کو بڑا فروغ ملا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بڑے پیمانے پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں جب کہ 1990 کے بعد محفوظ اور پرامن ماحول پہلی بار غالب ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ آیوشمان بھارت صحت اسکیم کے افتتاح کے موقع پر ورچوئل موڈ کے ذریعہ سری نگر اور جموں میں جڑواں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و سلامتی کے بغیر ترقی اور سیاحت ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کشمیر میں سیاحت میں اضافے کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوںنے جس طرح سے ڈی ڈی سی انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد کروائے اسکے لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔شاہ نے کہا ، 5 اگست ، 2019 کے بعد ترقیاتی اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی کو بڑا زور ملا اور چھوٹے درمیانے یا بڑے تمام منصوبوں کو بڑی تیزی سے منطقی انجام تک پہنچایا گیا انہوں نے کہا کہ آئندہ وقت جموں و کشمیر میں انتہائی پرامن دور کے طور پر جانا جائے گا۔ ایوشمان بھارت صحت اسکیم کے بارے میں شاہ نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک انتہائی اہم دن تھا کیونکہ اس اسکیم سے غریب لوگوں کی دیکھ بھال ہوگی۔ اس اسکیم کے تحت کنبہ کے ہر فرد کو 5 لاکھ روپئے کا صحت انشورنس کور ملے گا اور اس اسکیم کے لئے غریبوں کی خدمت کے لئے 229 سرکاری اسپتال اور 35 نجی اسپتالوں کولگا دیا گیاہے ، انہوں نے مزید کہا وقت زیادہ نہیں ہے جب جموں کشمیر کے مریضوں کو دہلی یا ہندوستان کی کسی ریاست میں آنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ وہ اپنے ہی علاقے یا ضلع میں معیاری علاج معالجہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے بارے میں بتایا کہ پہلی بار انتخابات خون کا ایک قطرہ بہائے بغیرہوئے۔ ‘‘مجھے بہت خوشی ہوئی کہ بہت سارے لوگ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آرہے ہیں۔ اب جب کہ جموں و کشمیر میں تین درجے کا پنچایت راج نظام موجود ہے ، منتخب کردہ مقامی نمائندے انتظامیہ سے متعلق امور اٹھائیں گے اور ان کو ترجیح پر حل کریں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی بجائے رقم براہ راست دیہات اور اضلاع میں پہنچے گی۔ شاہ نے ایل جی منوج سنہا اور ان کی ٹیم کو جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی پولز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

Comments are closed.