شوپیاں میں انجینئر نگ کاطالب علم7دسمبر سے لاپتہ؛ والدین نے اپنے لخت جگر کوگھر واپس لوٹنے کی اپیل کی

سرینگر/24دسمبر: شوپیاں میں 22سالہ نوجوان جو کہ رواںماہ کے پہلے ہفتے سے لاپتہ نے کے اہلخانہ نے نوجوانو کو واپس اپنے گھر واپس آنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔ نوجوان کے والدین کااشک بار ویڈویو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق شوپیاں کا انجینئرنگ کے طالب علم اہلخانہ نے اپنے لخت جگر سے اشک بار آنکھوںسے گھر واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سوا ہمارا کوئی سہارا نہیں ہے ۔ 22سالہ جنید شفیع لون 7دسمبر سے لاپتہ ہے ۔ جنید کے والدین کے مطابق وہ اپنی والدہ کیلئے دوائی لینے کیلئے گھر سے نکلاتھا تاہم وہ اب تک واپس نہیں لوٹا۔ جنید کی والدہ نے اپنے لخت جگر کو گھر لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کی جدائی سے اس کی آنکھوںکا نور بھی ختم ہورہا ہے ۔ اس دوران جنید کے والد نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی بیٹا ہے جس کی تعلیم کیلئے ہم نے اپنی پشتنی زمین بھی فروخت کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن کے پاس بھی میرا لخت جگر ہے اگر وہ کہیںگے کہ اپنا مکان اور دیگر زمین فروخت کرکے ہمیں دیں تو جنید کو گھر واپس بھیج دیا جائے گا ہم یہ کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوںنے پُرنم آنکھوں سے اپنے لخت جگر کو گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔

Comments are closed.