سرحدوں پر کشیدگی کا ماحول جاری ، ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے ؛ آر پار شلنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک ، نصف درجن ڈھانچوں کو نقصان

سرینگر/24دسمبر/سی این آئی// ہند پاک کے مابین سرحدی کشیدگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور دونوں ممالک کے افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہے ۔ بدھ کی شام دیر گئے ایک مرتبہ پھر راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میںاس وقت جنگ جیسی صورتحال دیکھنے کو ملی جب ہند پاک افواج کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری اور شلنگ ہوئی ۔ آر پا ر ہوئی شدید شلنگ کے نتیجے میں سرحدوں کے قریب درجنوں ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا جبکہ لوگ محفوط مقامات پر پنا ہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا جبکہ جوابی کارورائی میں بھارت کو بھی کافی نقصان ہو گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک افواج کے مابین سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر جنگ جیسے صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ے کہ بدھ کی رات دیر گئے ہند پاک سرحد پر پاکستان اور بھارتی افواج کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری اور شلنگ ہوئی جس کے باعث سرحدی علاقے لرز اٹھے ۔سرحدی فائرنگ کے باعث ہندوپاک سرحدوں پر گولیوںکی گن گرج اور زور دار دھماکوں کے نتیجے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جبکہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں شبانہ گولہ باری کے نتیجے میں دونوں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے گولہ باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے درمیانی رات دیر گئے راجوری سیکٹر میں بھارت کی اگلی فوجی چوکیوںکو نشانہ بناکر شدیدگولہ باری کی ۔ دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے شہری آبادی کوبھی نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کی وجہ سے لوگ خوف و دہشت کے شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ادھرپاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک اہلکا ر ہلاک ہوگیا۔ پاکستان کے رابطہ عامہ اآئی ایس پی اآر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سٹوال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔اس دوران د ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر پار سماعت شکن دھماکوں کی آوازوں سے لوگ سہم کے رہ گئے جبکہ قریب ایک درجن کے کنبوں نے اپنی رہائشی گھروں کو چھوڑ کر بینکروں میں پناہ لی۔ یاد رہے کہ ہندوپاک سرحدوں پر کشیدگی میںآئے روزاضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگارہی ہے ۔

Comments are closed.