الیکشن کے دوران دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے اور گرینیڈ پھنکنے کا الزام ؛اونتی پورہ میں جیش محمد کے 06بالائے زمین کارکن گرفتار ، قابل اعتراض مواد بر آمد / پولیس

سرینگر/23دسمبر/ سی این آئی// اونتی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر عسکری تنظیم جیش محمد کے ساتھ وابستہ 06معاون کاروں پر مشتمل گروہ کو بے نقاب کیا جوکہ ترال اور سنگم علاقے میںالیکشن کے دوران دھمکی آمیز پوسٹر اور گرنیڈ پھینکے میں ملوث تھے ۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ ایک مشترکہ کارورائی میںعسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ 06بالائے زمین کارکنوں کر گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے کارکنوں پر الزام ہے کہ وہ الیکشن کے دوران اونتی پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دھمکی آمیز پوسٹر اور گرنیڈ پھینکے میں ملوث تھے ۔ پولیس کے مطابق گرفتارکیے گئے معاون کاروں کو پاکستانی ہنڈلروں کے ساتھ فون پر رابطے تھے اور مذکورہ گروہ سیکورٹی فورسز اپر گرنیڈ پھینکے کے علاوہ ترال علاقے میں الیکشن بائیکاٹ کے سلسلے میں پوسٹر چسپان کرنے میںبھی ملوث تھا۔ گرفتارکئے گئے معاون کاروں کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد منظور احمد بٹ ساکن لاروترال، محمدامین خان ولد غلام حسن خان ساکن ہنڈورہ ترال ، عمر جبار ڈار ولد محمد جبار ڈار ساکن واگڈ ترال، سہیل احمد بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن ڈوگری پورہ اونتی پورہ ،سمیر احمد لون ولد غلام محمد لون ساکن دریگنڈ ترال اور رفیق احمد خان ولد عبدل احد خان ساکن ہنڈورہ ترال کے بطور ہوئی ہے۔ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور دھماکہ خیز مادہ برآمد کرکے ضبط کی۔تھانہ پولیس ترال نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر99/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔

Comments are closed.