17روز بعد سرینگر لہہہ شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال ؛ درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ، مغل شاہراہ پر ٹریفک ہنوز بند
سرینگر/23دسمبر: 17روز کے طویل عرصے کے بعد سرینگر لہہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے تاہم تاریخی مغل شاہراہ پر ہنوز ٹریفک کی نقل و حمل بند پڑ ی ہوئی ہے ۔سی این آئی کو نمائندے نے17روز بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال کی گئی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر لہہہ شاہراہ پر بدھ کو ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے ۔ محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت بدھ کو بحال کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر گاڑیاں درماندہ ہو چکی تھی جس کے بعد ان کو چلنے کی اجازت دی گئی اور انہیںمنزلوں کی طرف روانہ کیا گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبحشاہراہ پر دوبارہ سے ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی حالت کو دیکھ کر گاڑیوں کو صرف ایک طرف چلنے کی اجازت ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کے مطابق کووڈ 19کے رہنمائے خطوط پر مکمل عملد ر آمد کے علاوہ مسافروںکے جان و مال کی حفاظت اور سڑک کی حالت کو دیکھ کر مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ادھرتاریخی مغل روڑ پر گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔شاہراہ پر رفباری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند کرنی پڑی تھی تاہم ابھی تک شاہرا ہ پر ٹریفک کی نقل و حمل دوبارہ بحال نہیںہو سکی ہے ۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔
Comments are closed.