پونچھ میں پھرہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری اور شلنگ

آر پار گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول، کئی علاقوں میں نقل مکانی شروع

سرینگر/22دسمب: سرحدوں پر جاری کشیدگی کے چلتے منگل کو پونچھ میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی اس طرح گذشتہ تین دنوں سے ضلع کے مختلف سرحدی علاقوں میں جنگی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے منگل کی صبح بھارتی فوجی پکٹوں اور شہری آبادی کی طرف گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب فوج نے دیا ۔ سی این آئی کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی سرحدوں پر کشیدگی بدستور جاری ہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے سرحدوں پر آر پار گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے ۔ تازہ واقعے میں منگل کی اعلیٰ صبح پونچھ کے مختلف سیکٹروں جن میں کنگرے دی کوٹھے،ٹھاکر پورہ اور ڈوگرہ میں ہندوپاک افواج کے مابین آج بھی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میںمختلف سرحدی پٹیوں پر جنگ کا سماں بندھا رہا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر قریب ساڑھے نو بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے اس کا’’بھر پور‘‘ جواب دیا۔ اس بیچ کئی سرحدی علاقوں کے لوگوں نے نکل مکانی شروع کی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں گذشتہ کئی دنوں سے پاک فوج بلااشتعال فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی کشیدگی کو دور کرنے کیلئے 2001میں دونوںممالک کے درمیان جنگ بندی معاہد طے ہوا جس میں دونوں ممالک کے اُس وقت کے دفاعی وزراء نے معاہدے پر دستخط کرکے یقین دلایاتھا کہ راجستان، پنجاب اور جموں و کشمیر سے ہندوستان اور پاکستان کے بیچ سرحدوں پر کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی تاہم اس معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر دونوںممالک ناکام ہوچکے ہیں اور دونوں جانب گولہ باری ہوتی رہتی ہے اور دونوں ممالک کی فوج ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔

Comments are closed.