
کشمیر ہاوس بوٹ اونرس کی بازآباد کاری کا معاملہ ؛ کئی کنبے نظر انداز ،گورنر انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ
سرینگر /21دسمبر / کے پی ایس : کشمیر ہاوس بوٹ اونرس کی بازا آباد کاری کا معاملہ کافی اہمیت کا حامل ہے ۔اس سلسلے میں ہاوس بوٹ اونرس کی ایک وفد نے ہاوس بوٹ ایسوسی ایشن کے بنیادی ممبر غلام قادر گاسی کی قیادت میں کشمیر پریس سروس کے دفتر پر آکر بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے دور اقتدار میں خستہ حال ہاوس بوٹس کو مہندم کرنے کی مہم شروع کرتے ہوئے ان میں رہائش پذیر لوگوں کی باز آبادکاری کیلئے یقین دلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران 59ہاوس بوٹوں کو منہدم کردیا گیا جن میں سے55ہاوس بوٹ مالکان کوبعوض ان کو زمینیں فراہم کی گئیں تاہم چار ہاوس بوٹ سے وابستہ مالکان بشمول غلام نبی پختون ولد عبدالرزاق،محمد صدیق پختون ولد غلام محمد ،غلام احمد زینداری اور حنیفہ زوجہ غلام قادر گاسی کو اس پروگرام کے تحت اب تک زمینیں فراہم نہیں کی گئیںہے جس وہ پریشان حال ہیں ۔انہوں نے مزدید کہا کہ ان کے ہاوس بوٹوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موٹر بوٹ دریائے جہلم فٹ برج اور زیرو برج کے بیچ دستیاب رکھا جائے تاکہ ان ہاوس بوٹس کا تحفظ یقینی بن جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ڈھونگا ٹائپ ہاوس بوٹوں کو منہدم کیا گیا اور ان میں رہائش پذیر لوگوں کی ابزآبادکاری کیلئے مکانات تعمیرکرنا لازمی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چنارباغ ،دریائے جہلم اور جھیل ڈل کے ہاوس بوٹ اونرس کی بازآبادکاری کیلئے فوری طور ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.