جموں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار
جموں، 16 جون
جموں میں بارشوں نے شدید گرمی کا زور توڑ کر موسم خوشگوار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو کئی روز بعد شدید گرمی کی لہر سے راحت نصیب ہوئی ہے۔جموں میں گذشتہ دنوں درجہ حرارت 45.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ریکارڈ ہو رہا تھا اور شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کو جینا از بس مشکل کرکے رکھ دیا تھا۔بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہوا ہے اور لوگوں کو جھلسانے والی گرمی سے کافی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔جموں صوبے کے ڈوڈہ اور بھدرواہ میں بھی بارشوں سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں درجہ حرارت معمول کے مطابق ریکارڈ ہونے اور بوندا باندی ہونے سے لوگوں کو گرمی سے نجات ملنے کی امید ہے۔ادھر وادی کشمیر میں بھی مطلع ابر آلود ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 سے 20 جون تک خاص طور پر دو پہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 21 سے 2 جون تک مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے ایڈوائزری میں کسانوں سے اپنے کام جاری رکھنے کو کہا ہے۔
Comments are closed.