جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا پر امن انعقاد ملک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا / شنہواز حسین

لوگوں کی بھاری شرکت سے 70سال بعد جموں کشمیر میں جمہوریت کی جیت ہوئی ، کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

جموں کشمیر میں 4Gکی بحالی جلد متوقع ، کورپٹ سیاستدان عدالت میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے آزاد

سرینگر/21دسمبر: جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے پُر امن انعقاد کو ملک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان شنہواز حسین نے کہا کہ ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ70سال بعد جموں کشمیر میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 4Gموبائیل سروس کی جلد بحالی کی امید ہے جس پر متعلقہ ایجنسیاں کا م کر رہی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جن سیاست دانوں پر کورپشن کے الزامات ہے وہ عدالت کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے آزاد ہے ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے کہا کہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا پُر امن اور احسن طریقہ سے انعقاد ہوا ہے اور اس کو ملک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ شنہواز حسین نے کہا کہ انتخانات کے دوران کسی بھی پارٹی نے کوئی شکایات نہیںکی اور نہ ہی بی جے پی کوئی شکایت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا کہ ووٹنگ مراکز کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں تھی جبکہ لوگوں نے گھر وں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالیں ۔ کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میںکانگریس کی کشتی ڈوب چکی ہے اور کہا کہ ہم کسی پارٹی کو ہار ئے یا نہیںکانگریس کا زور شکست ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی نے 80سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے تھے دیگر کے 200میںبی جے پی کو آزاد امید وار کا ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے از خود کئی علاقوں کا دورہ کیا جہاں میں نے دیکھا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا انسانیت ، کشمیر یت اور جمہوریت کا خواب پورا ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات نے دکھا دیا ہے کہ جمہوریت ہی کشمیر اور انسانیت کی جڑ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب بی جے ہی کو ایک یا دو فیصدی ووٹ ملتے تھے ، اس وقت نئی تبدیلی دیکھنے کو ملی گی ۔ جموں کشمیر میں 4Gانٹرنیت خدمات کی بحالی کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فور جی انٹر نیٹ خدمات جموں کشمیر میںجلد بحال ہونگی ۔ ای ڈی کی جانب سے فاروق عبد اللہ کی جائیداد منسلک کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسی اپنا کام کر رہی ہے اور ان کے کام کو سیاست سے جوڑنا اچھا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوریشن میں ملوث ہے وہ آزاد ہے کی عدالت میں اپنی پوزیشن کو واضح کردیں ۔

Comments are closed.