سردیوں کے بادشاہ ’’چلہ کلان ‘‘ کی آمد ، وادی میں سردی کی لہر بدستور جاری
سرینگر سمیت شہر آفاق گلمرگ میںشبانہ درجہ حرار ت میں تھوڑی سی بہتری ، لداخ میں پارہ گرنے کا سلسلہ جاری
آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک جبکہ 27دسمبر سے بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/21دسمبر:سردیوں کا بادشاہ 40دن پر محیط ’’ چلہ کلان ‘‘ نے اپنے پہلے ہی روز لوگوں کو سخت سردی سے کپکپادیا۔اسی دوران ایک مرتبہ پھر گزشتہ شب شہرسرینگر میںشبانہ درجہ حرار ت میں تھوڑی سی بہتری دیکھنے کو ملی اور گزشتہ دنوں کے مقابلے میں رات کا درجہ حرارت منفی 4ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جس کے نتیجے میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 27دسمبر سے بارشوں اور برفباری ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ادی میں شدیدٹھنڈ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اگرچہ دن بھر ہلکی دھوپ نکل آتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ۔ شہر سرینگر میں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جو کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں دو ڈگری کم ہی ہے ۔ شدید سردی کے بیچ آج 21دسمبر سے 40روزہ چلہ کلاں شروع ہوا جس نے پہلے ہی روز سردی سے اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ چلہ کلاں کے شروعاتی دنوں میں محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک دن کے درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بدتریج گراوٹ آسکتی ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اسی دوران چالیس ایام پر مشتمل شدید سردی کا ’چلہ کلان‘ کی آمد ہوئی اور اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سے بادشاہ چلہ کلان جلو افرو ز ہو رہا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ27دسمبر سے پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے جس دوران بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔
Comments are closed.