سرینگر/21دسمبر: سرینگر جموں شاہراہ پر سوموار کے بعد دو پہر اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل پھر روک دی گئی جب رامسو کے نزدیک تازہ پسیاں گر آئی ۔ ادھر سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر بھی ٹریفک کی آمد رفت بند مسلسل بند پڑی ہوئی ہے ۔ سرینگر شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ہونے کے ساتھ ہی درجنوں مقامات پر گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہے ۔سی این آئی کو نمائندے نے قاضی گنڈ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کے بعد دوپہر سرینگر جموں شاہراہ پر ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی آمد رفت بند کر دی گئی ۔ نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سوموار کے بعد دوپہر تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بنا کسی خلل کے جاری تھی تاہم بعد دو پہر رامسو کے قریب اچانک پسیاں گر آئی جس کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے معطل کر دیا گیا ۔ ٹریفک حکام کے مطابق رامسو کے نزدیک بھاری پتھر گر آئے جس کے ساتھ ہی ٹریفک کی آمد رفت کو روکنی پڑی اور ساتھ ہی شاہراہ کو صاف کرنے اور ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے ۔ ادھر شاہراہ بند ہونے کے باعث مختلف مقامات پر درجنوں گاڑیاں درماندہ ہوچکی ہے ۔ ادھرتاریخی مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ 434کلو میٹر سرینگر۔لیہ شاہراہ پر بھی گزشتہ 13دنوں سے ٹریفک کی آمد رفت بند پڑی ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کے دونوں طرف پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ تاہم ابھی تک شاہراہ کو بحال کرنے میںکوئی پیش رفت نہیںہوئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.