سرینگر/21دسمبر/سی این آئی// پاکستان نے بھارت سے لائن آف کنٹرول پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارورائیو ں سے علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر جاری اشتعال انگیزیوں پر بھارتی سنیئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال بھارت سیز فائر معاہدے کی 3003 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے ، بھارتی فورسز نے ایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رکھا ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 27 بے گناہ شہری ہلاک جب کہ 250 زخمی ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے مزید کہا کہ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھا دیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این ملٹری آبزرور گروپ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے، بھارتی حملے کا معاملہ یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خط کے ذریعے اٹھایا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.