ٹریڈرس فیڈریشن کپوارہ کے صدارتی انتخابات ؛شمالی کشمیر میں تاریخی اہمیت کے حامل ،تجارتی برادری کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں اور انتظامیہ کیلئے بنے ہیں توجہ کا مرکز

سرینگر /20دسمبر / کے پی ایس: ڈی ڈی سی انتخابات کے اختتامی مراحل میں ٹریڈرس فیڈریشن کپوارہ کے صدراتی انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کی جبکہ اس سے قبل ٹریڈرس فیڈریشن ہندوارہ کے صدارتی انتخابات کے لئے بھی نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے ۔اس طرح سے شمالی کشمیر کے دو اہم بازاروں کے انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں اور دونوں فیڈریشن بڑی اہمیت کی حامل ہیں اور ان فیڈریشنز کے انتخابات بھی کافی اہمیت رکھتی ہیں۔چونکہ کپوارہ کوتجارت کے حوالے سے تجارتی منڈی تصور کیا جارہا ہے اور اس منڈی میں مختلف قسم کا سامان واشیاء درآمد وبرآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں تجارت کرنے والے ہزاروں دکانداروں کو انفرادی اور اجتماعی طورمسائل درپیش ہیں ۔ان مسائل کو انفرادی حیثیت سے اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے کوئی معقول ذریعہ میسر نہیں ہوتا ہے اور ان دکانداروں کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ٹریڈرس فیڈریشن معرض وجود میں لائی گئی ہے اور دہائیوں سے باضابط طورفیڈریشن کے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں اور صدر منتخب ہونے کے بعد ایک منظم ورکنگ باڑی تشکیل دی جاتی ہے۔لہٰذا اس فیڈڑیشن کے انتخابات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ۔الیکشن بورڈبازار کپوارہ کی جانب سے صدارتی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوئی ہے جس میں 19دسمبر تین بجے تک فارم نامزدگی حاصل کرنے اور 21دسمبر تک جمع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی۔نوٹیفکیشن میں بالترتیب انتخابات کے قواعد وضوابط بھی وضع کئے جاچکے ہیں ۔فیڈڑیشن کے انتخابات غیرسیاسی ہوتے ہیں اور ان انتخابات میں حصہ لینے والے دکاندارکا تسلیم شدہ ممبر ہونا شرط ہے ۔ٹریڈڑیشن فیڈڑیشن کے ان صدارتی انتخابات پر جہاں تجارتی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں ۔وہیں عوامی حلقوں میں بھی کافی چرچا دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ انتظامیہ بھی ان انتخابات کے حوالے سے سنجیدہ ہے کیونکہ فیڈڑیشن کی ورکنگ باڑی بشمول منتخب صدر انتظامیہ کیلئے ایک پُل کی حیثیت رکھتی ہے اوران کی وساطت سے جہاں دکانداروں کے مسائل ان تک پہنچ جاتے ہیں وہیں ان کے انتظامی امورات بھی منظر عام پر بہ آسانی آجاتے ہیں ۔یہاںیہ بات غور طلب ہے کہ ضلع کپوارہ سیاسی اعتبار سے بھی سرگرم ضلع مانا جاتا ہے اور سیاست کیلئے کپوارہ یا ہندوارہ مرکز تصور کئے جاتے ہیں ۔اگرچہ فیڈڑیشن کے انتخابات سیاست سے بالاتر اور بالکل الگ تھلگ ہیں لیکن ان انتخابات میں بھی وہی جوش اور جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ان انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کسی سیاسی جماعت کی ایماء پر میدان میں نہیں اترتے ہیں بلکہ ایک مخصوص طبقے کی نمائندگی کیلئے اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔تاہم ہرانتخابی عمل میں سیاست کا عمل دخل ہوتا ہے ۔ان صدارتی انتخابات کیلئے جن امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں اورحسب قاعدہ 21دسمبر کو اپنے فارم جمع کریں گے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس نے چیرمین الیکشن بورڈ ٹریڈرس فیڈریشن بازار کپوارہ سے رابطہ قائم کیا تو موصوف تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بورڈ کی جانب سے مشتہر شدہ نوٹیفکیشن کے تحت19دسمبر 2020سنیچروار کو 11امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں ۔جن 9امیدوار اور2کورنگ امیدوار شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج یعنی 21دسمبر 2020کو صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ طے ہے اور آج ہی اس حوالے سے معلوم ہوگا کہ کتنے امیدوار فیڈریشن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن بورڈ اس حوالے سرگرم عمل ہے اور انتخابات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے کوشاں بھی ہیں اور متمنی بھی ہیں

Comments are closed.