ساتویں مرحلے کے انتخابات میں مجموعی طور پر 50فیصد سے زائد پولنگ ریکارڈ، پولنگ پر امن طریقے میں اختتام ہوئی/حکام
سرینگر/16دسمبر: شدید ترین ٹھنڈ اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموںکشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل اور بلدیاتی وضمنی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت بدھ کو ووٹ ڈالیں گئے ۔ بدھ کی صبح سے ہی کہیںپولنگ مراکز پر لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی جنہوںنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ مجموعی طور پر ساتویں مرحلے کیلئے 50فیصد سے زائد ووٹ پڑے ۔ادھر حکام کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بدھ کو دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور47.43فیصد ووٹنگ درج کی جبکہ ساتواں مرحلہ بھی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ خیال رہے کہ ساتویں مرحلے کیلئے جموں و کشمیر میں بدھ کو 31 حلقوں میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔ جن میں وادی کشمیر میں13 جبکہ جموں صوبے میں 18 حلقوں جموں میںووٹ ڈالے گئے۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات اور شدید ٹھنڈ کے چلتے ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے جموں کشمیر میں بدھ کو ساتویںمرحلے کے تحت ووٹ ڈالیں گے ۔جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو کر دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگئی۔حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں بدھ کو 31 حلقوں میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔ یہ جاری انتخابی عمل کا ساتواں مرحلہ تھا۔آج صبح حسب سابق پولنگ سات بجے شروع ہوئی اس کا سلسلہ دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور یہ مرحلہ بھی پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ان حلقوں میں کہیں جم کر تو کہیں وسطی درجے کی پولنگ ہوئی۔جموں و کشمیر کل 280 ڈی ڈی سی انتخابی حلقے ہیں جن میں سے ابھی تک سات مرحلوں میں252 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔آج وادی کشمیر میں13 جبکہ جموں صوبے میں 18 حلقوں جموں میںووٹ ڈالے گئے۔آج کل ملاکر 298 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے تھے جن میں سے148 کشمیر سے جبکہ 150 امیدوار صوبہ جموں سے چنائو لڑ رہے تھے۔آج ہوئی پولنگ کیلئے کشمیر میں 1068 جبکہ جموں میں 785 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ پولنگ مراکز کے اندر اور آس پاس سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے تھے۔ وہیں متعلقہ پولنگ عملے کو بھی پولنگ مراکز کی طرف ضروری سازوسامان کے ساتھ پہلے ہی روانہ کیا گیا تھا۔بدھ کی صبح سے ہی پولنگ بوتھوںپر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی ، پولنگ مراکز پر رائے دہند گان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں ،جو شدید ٹھنڈ کے باوجود پولنگ مراکز پر رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیان ،کولگام ،کپوارہ ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،گاندر بل ،بڈگام ،کٹھوعہ ،ریاسی ،رام بن ،کٹھوعہ ،سانبا ، جموں ،راجوری اور پونچھ اضلاع میں رائے دہی کے دوران کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی ۔انتخابی عمل کے احسن انعقاد کے لئے سیکورٹی کڑے انتظامات کئے گئے جبکہ حساس علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی ۔اس کے علاوہ کووڈ ۔19کے پیش نظر رائے دہندگان کی پولنگ مراکز پر تھرمل جانچ بھی کی گئی جبکہ پولنگ عملے نے بھی وبا سے محفوظ رہنے کے لئے خاص فیس ماسک ،شیلڈ اور دیگر چیزوں کا استعمال کیا ۔ ادھر حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتویںمرحلے میں اتوار کو دن کے ایک بجیتک مجموعی طور47.43فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔یہ ووٹنگ حسب سابق صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ دوپہر دو بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن حکام کے مطابق پہلے چھ گھنٹوں کی پولنگ کے دوران کشمیر وادی کے ضلع پلوامہ میں 9.37فیصد،بارہمولہ میں49.50فیصد،کولگام میں14.32فیصد، شوپیان میں5.20فیصد،اننت ناگ میں18.81فیصد،بانڈی پورہ میں58.78فیصد،گاندر بل میں41.60فیصد،کپوارہ میں42.19فیصد اور ضلع بڈگام میں 39.48فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموں صوبے کے کشتواڑ میں61.01فیصد،اْدھمپور میں58.69فیصد،جموں میں58.81فیصد،کٹھوعہ میں59.35فیصد،رام بن میں57.93فیصد،ڈوڈہ میں50.13فیصد،سانبہ میں64.90فیصد، پونچھ میں69.92فیصد،راجوری میں61.38فیصد اور ضلع ریاسی میں58.89فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے چھ گھنٹوں کی پولنگ کے دوران وادی کشمیر میں کل ملاکر32.41فیصد جبکہ جموں صوبہ میں59.90فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر حکام کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے ساتواں مرحلہ پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہوئی اور کہیںسے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیںہے ۔
Comments are closed.