آج کا بھارت اُبھرتا ہوا طاقت ور ملک، پڑوسی ملک ہمارے خلاف سازش کرنا چھوڑ دے / مودی

بھارت کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے کے ساتھ ساتھ بھر پور جواب دینے کا اہل

سرینگر/16دسمبر: وزیراعظم نریندر مودی نے وجے ویوس کے موقعے پر اس دن مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے جوانوں کی قربانیاں اور ان کی بہادر پر پورے ملک کو فخر ہے ۔نریندر مودی پی ایم نے کہا کہ ہمار ے پڑوسی ملک کو ماضی کو یاد رکھ کر کشمیر میں تخریب کاری کو ہوادینے کی کوششیں بند کردینی چاہئے کیوںکہ آج کا بھارت کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے کے ساتھ ساتھ بھر پور جواب دینے کا اہل ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے آج وجے دیوس کے موقع پر وجے جیوتی یاترا کو راجدھانی دہلی سے روانہ کیا۔ وجے جیوتی یاترا میں چار وجے جیوتی ایک سال کی مدت میں پورے ملک کے چھاونی علاقوں کا دورہ کرے گی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 1971 میں جنگ کو آج 50 سال پورے ہوگئے ہیں۔ 16 دسمبر کو ہندوستان میں وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن ہندوستان نے پاکستان کے خلاف 1971 میں جیت حاصل کی تھی اور ایک ملک کے طور پر بنگلہ دیش کا وجود عمل میں آیا تھا۔ وجے دیوس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل میں وجے جیوتی جلائی۔ وزیر اعظم نے اس دوران 1971 کی جنگ کے جانبازوں کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک اب کبھی بھی دوبارہ ہمار ے خلاف محاذ کھولنے کی جرات نہیںکرگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کشمیر میںپھیلائی جارہی تخریب کاری کو بند کریںکیوںکہ بھارت اب ایک طاقتور ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1971کی جنگ ہو یا 47کے حالات ہوں یا پھر 65کی جنگ ہو ہماری فوج نے ہمیشہ ہی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا ۔ وزیر اعظم مودی نے آج وجے دیوس کے موقع پر وجے جیوتی یاترا کو راجدھانی دہلی سے روانہ کیا۔ وجے جیوتی یاترا میں چار وجے جیوتی ایک سال کی مدت میں پورے ملک کے چھاونی علاقوں کا دورہ کرے گی۔ ان میں 1971 جنگ کے پرمویر چکر اور مہاویر چکر یافتہ فوجیوں کے گاوں بھی شامل ہیں۔ اگلے سال نئی دہلی میں یہ یاترا پوری ہوگی۔

Comments are closed.