ہند پاک کے مابین جاری سرحدوں پر کشیدگی ؛ مغربی کمان کے کمانڈر نے بین الاقوامی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا

سرینگر/13دسمبر: سرحدوں پر جاری کشیدگی کے چلتے فوج کے مغربی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے جموں میں بین الاقوامی سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اسی دوران انہوں نے سرحدوں پر تعینات فوج کو پاکستان کی ہر کارورائی کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیو ں کے بیچ مغربی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے جموں خطے میں 198 کلومیٹر طویل پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر فوج کے کمانڈر کو لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دوویدی ، کور کمانڈر رائزنگ اسٹار کور اور میجر جنرل وجے بی نیئر ، جی او سی ٹائیگر ڈویڑن نے جموں سیکٹر میں آپریشنل صورتحال اور سیکورٹی منظرنامے سے آگاہ کیا۔کرنل آنند نے مزید بتایا کہ آرمی کمانڈر نے اگلے علاقوں میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی اور اعلی ڈگری کو آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی تعریف کی۔اس موقعہ پر مغربی فوجی کمانڈر نے سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے اور جو بھی اُس پار سے کوشش ہو گی اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے ۔انہوں نے فوجی اہلکاروںکو ہدایت دی کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے ۔

Comments are closed.