جموں وکشمیر کے3لاکھ65ہزار سے زائد بینک کھاتے سرکار کی بازآبادکاری پیکیج سے مستفید

جموں و کشمیر بینک کے2لاکھ 61ہزار کھاتے دار وں تک راحت پہنچی

سرینگر/12دسمبر: جموں کشمیریو ٹی میں کووڈ19سے متاثر کاروبار ،2014کے سیلاب کے بعد اور سال2016کے نا مساعد حالات کے بعد نو تجدید کھا توں کی بازآبادکاری راحتی پیکیج کے بطور جموں و کشمیر سرکار نے پہلے مرحلے میں3لاکھ65ہزار سے زائد بینک کھاتوںتک مراعات پہنچائی ہیں۔ جموں و کشمیر بینک نے اس خطے کا سب سے بڑا بینک ہونے کے ناطے سرکار کی طرف سے جاری250کروڑ روپے میں سے 222کروڑ روپے پہلے مرحلے میں وصول کئے جبکہ پیکیج کے تحت سرکار نے بینکنگ سیکٹر کیلئے950کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ جموں و کشمیر بینک نے راحتی پیکیج کے سلسلے میں پہلے ہی 2.61لاکھ مستفیدین تک 222کروڑ روپے پہنچائے ہیں جبکہ خطے میں موجود دیگر بینکوں نے 1.04لاکھ مستفید کھاتوں تک27کروڑ روپے پہنچائے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ لفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی سر براہی میں جموں و کشمیر سرکار نے راحتی اقدامات کیلئے جو پانچ رُکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 1350کروڑ روپے کی مالی پیکیج کو منظوری دیدی گئی ہے اُس کمیٹی میںگورنر کے اُس وقت کے مشیر کے کے شرما، فائنانشل کمشنر فائنانس، کمشنر سیکریٹری صنعت و حرفت، سیکریٹری ٹورازم اور جے کے بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر شامل تھے۔ اس کمیٹی نے 1350کروڑ روپے کیجس معاشی بازآبادکاری پیکیج کا اعلان کیا تھا اُس میں بینکنگ سیکٹر کیلئے950کروڑ روپے کی مالی راحت بھی شامل تھی۔ اس پیکیج میں پانچ فیصدinterest subvention کا حصہ بھی شامل تھا۔ اس پیکیج کا اطلاق بہت موثر ثابت ہوا اور اس نے یہاں کی معاشی پیش رفت میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ۔ جموں کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے اس پیکیج کے حوالے سے بتایا کہ اس سرکاری اقدام اور جے کے بینک کی اس پر فوری عمل آوری کی وجہ سے یہاں کے تاجر طبقوں میں اب اطمینان پایا جاتا ہے جنکے کاروبار ی حالات دگر گوں ہوئے تھے۔ بینک کے سر پرست نے کہا کہ سرکار کی طرف سے جاری interest subvention کی وجہ سے نہ صرف ہمارے قرضداروں کو سود کی ادایئگی میں راحت محسوس ہوئی ہے بلکہ اس سے بینک کی قرض وصولیابی بھی بہتری آئی۔ سرکار کی جانب سے جونہی بقایا قسطیں واگزر ہونگی ہمارے اثاثوں میں اور شفافیت آئے گی اور یہاں کے کاروباری طبقے کو مزید راحت و خوشی ملے گی۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ نوجوان مرد و خواتین کیلئے مخصوص ڈیسکس قائم کرنے کے بعد جے کے بینک نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ابھی تک 14ہزار کے قریب نوجوانوں کو مالی راحت پہنچائی ہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ جے کے بینک کی قرضے کی مختلف اسکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ہمارے مخصوص آفیسر ہر برانچ میں موجود ہیں جن سے مشاورت کرکے خواہش مند نوجوان اپنے کاروبار کو چالو کرسکتے ہیں یا اپنے کاروبار کو فروغ پاسکتے ہیں۔

Comments are closed.