ہند پاک سرحدوں پر تنائو اور کشیدگی کا ماحول برقرار ، سرحدی آبادی خوف و دہشت میں

اب پونچھ سیکٹر میں دونوں ممالک کے افواج کے مابین شدید نوعیت کی شلنگ ، کئی دھانچے تباہ

سرینگر/06دسمبر: لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول بدستور جاری ہے ۔ اتوار کو ایک مرتبہ پھر پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے تاہم گولہ باری میں کسی انسانی جان کا نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک بار پھر اپنی بندوقوں کو ایک دوسرے کیلئے استعمال کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ پھر خوف میں مبتلاء ہوئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستانی اور ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر ایک دوسرے کی فوجی پکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدیدترین ہتھیاروںکااستعمال کیا ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی معاہدیکی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوے کہا ے کہ پاکستان فوج نے پونچھ سیکٹر میں بھارت کی اگلی فوجی چوکیوں نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ شہری آبادی پر بھی گولہ باری کی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ فوج نے پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری کچھ وقت تک جاری رہی ۔انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا جس کا ہماری فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے متعدد ڈھانچوں کو نقصان پہنچنا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولے داغے جوشہری آبادی والے علاقوں میں گر پڑے ۔یاد رہے کہ ہندوپاک سرحدوں پر گزشتہ تین روز خاموشی چھائی رہی جس پر آر پار لوگوں نے اطمینان کااظہار کیا تھا تاہم آج ایک بار پھر شدید گولہ باری سے سرحدی آبادی میں خوف کا عالم پیدا ہوا ہے ۔

Comments are closed.