غلطی سے سرحد عبور کرنے پونچھ میں داخل ہوئی پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی دو کمسن بہنیں گرفتار
بعد میں پولیس کے حوالے ، دونوں کو اپنے وطن واپس بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں/ دفاعی ترجمان
سرینگر/06دسمبر /سی این آئی// لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں اتوار کی صبح فوج نے اس وقت پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو کمسن بہنوں کو حراست میں لیا جب وہ غلطی سے سر حد پار کرکے پونچھ علاقے میں داخل ہوئی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق دونوں بہنوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے اور انہیں واپس بھیجنے کی کوششیں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ سیکٹر میں اتوار کی صبح کنٹرول لائن کے نزدیک فوج نے دو کمسن بچیوں کو حراست میں لیا ۔ دونوں کی شناخت 17سالہ لایبا زبیر اور 13سال کی ثنا زبیر کے بطور ہوئی ہے اور دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بہنیں ہے اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے عباس پور علاقہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق دونوں بہنیں سرحد عبور کرکے پونچھ سیکٹر میں داخل ہو گئیں تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور بعد میں انہیں ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بہنیں غلطی سے سرحد عبور کرکے اس پار داخل ہوئی ہے اور انہیں جلد ہی اپنے وطن واپس بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.