فرانس میں سکیورٹی بل کی مخالفت، 52 ہزار سے زیادہ لوگوں کا مظاہرہ
پیرس، 6 دسمبر: فرانس میں نئے سکیورٹی بل کی بڑے پیمانے پر مخالفت شروع ہوگئی ہے اور اس کے خلاف 52 ہزار لوگوں نے مظاہرہ کیا، جس میں سے تقریباً پانچ ہزار لوگوں نے فرانس کی راجدھانی پیرس میں مظاہرہ کیا۔فرانس کے بی ایف ایم ٹی وی نے وزارت داخلہ کے حوالے سے سنیچر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔واضح رہے کہ فرانس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے 24 نومبر کو نئے سکیورٹی بل کو منظور کیا ہے ، جس کے مطابق پولیس افسران اور سیکس ورکرس کی ذاتی تفصیلات والی تصاویر اور ویڈیو جو ممکنہ طور پر ان کے جسمانی اور ذہنی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں، کی نشریات کرنے پر ملزم کو ایک سال کی قید اور 45 ہزار یورو کا جرمانہ کا الترام ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس بل کی مخالفت میں 90 ریلیاں نکالی گئی ہیں۔فرانس کے وزیر داخلہ گیرالڈ ڈارمنن نے بتایا کہ پرتشدد مظاہرے کے الزام میں 64 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جس میں سے 30 کو فرانس کی راجدھانی پیرس میں حراست میں لیا گیا ہے ۔
Comments are closed.