سرینگر/06دسمبر /سی این آئی// سخت سیکورٹی حصار کے بیچ شہر خاص کے سازگری پورہ حول علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہو گیا جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر فائرنگ واقعہ کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقہ می پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے سازگری پورہ حول میں اتورا کی صبح مسلح افراد نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں پولیس پارٹی کھڑی تھی جس دوران وہاں مسلح افراد نمودار ہوئے جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔ علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز سنائی دینے کے ساتھ ہی وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب کہ لوگ جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ فائرنگ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے پولیس اہلکار اور عام شہری کو خون میںلت پت پایا جس کے ساتھ ہی انہیں اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔ حملے میں زخمی ہوئے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فاروق احمد کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جبکہ زخمی شہری کی شناخت سفاکدل کے منیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں کو علاج کے لئے ایس کے آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ مستحکم ہیں۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے سازگری پورہ حول علاقے میں پولیس کی ناکہ پارٹی پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹبل اور عام شہری زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ادھر حملے کے بعد شہر خاص کے علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور کچھ مقامات پر راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی ۔ ادھر پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق 12بجے کے قریب سرینگر پولیس کوعلاقہ سازگری پورہ میں عسکریت کے ایک واقعے کی اطلاع ملی جہاں جنگجوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ سینئر پولیس افسران عسکری کے جرائم کی وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں نے سازگری پورہ میں تھانہ زاڈی بل کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ جس میں پولیس کے ایک اہلکار کی جس کی شناخت فاروق احمد چوپان اور ایک شہری جس کی شناخت منیر احمد مسگر ساکن صفاکدال زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو علاج و معا لجہ کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور علاقے میں تلاشی کاروا ئی جاری ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.