سرینگر/03دسمبر: جموں کے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں ایک زندہ گرینیڈ اور مشکوک شئے برآمد ہونے کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہیے اور کسی بھی ممکنہ گڑھ بڑھ سے نمٹنے کیلئے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ادھر گرینیڈ بر آمد ہونے کے بعد پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ مارکیٹ میں گرنیڈکی موجودگی سے وہاں پر لوگوںمیں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں جمعرات کی صبح ایک زندہ ہتھ گولہ پایا گیا ۔ گرنیڈ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے موقعے پر پہنچ گرنیڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس دوران مارکیٹ میں ہتھ گولہ کی موجودگی سے لوگوں میں خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ پولیس نے گرنیڈ کواپنی تحویل میں لے لیا اور اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گرنیڈ وہاں کس نے رکھا یا کس نے کس غرض سے پھنکا اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ادھر مشکوک شئے اور گرینیڈ بر آمد ہونے کے بعد راجوری میںہائی الرٹ جاری کرد یا گیا ہے ۔ جبکہ فوج کو چوکس رہنے کی ہدایت کے علاوہ کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن بھی شروع کر دگئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.