مقامی نوجوان بندو ق اٹھانے کے بجائے ہاتھوں میں قلم اٹھانے کا ترجیح دیں
سرینگر/29نومبر: ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کے پہلے مرحلے میں 52فیصدی ووٹنگ کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور صرف بی جے پی کی جموں کشمیر میں تعمیر وترقی لاسکتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ریڈی چوکی بل کپواڑہ علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل چنائو جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی کیلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان انتخابات میں نہ صرف جموں بلکہ کشمیر میںبھی بھاری اکثریت کے ساتھ جیت درج کر لی گی ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگ تعمیر و ترقی کے خواہاں ہے جو ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ثابت ہوا کیونکہ لوگوں نے بھاری تعداد میں ووٹ ڈالیں ۔ جو کہ جمہوریت کی بڑی جیت ہے ۔ گپکار الائنس پر بات کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور دیگر جماعتوں کو ڈر تھا کہ وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں انہیں ہار کا سامنا ہوگا اس کیلئے انہوں نے ’’گپکار گینگ ‘‘ تشکیل دی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شرکت کے پیچھے بی جے پی کا واحد مقصد ہے کہ جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی ہو جبکہ مقامی پارٹیاں صرف عوام کا استحصال کرنے پر لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پارٹی نے صرف خاندان راج نظام چلا یا ہے کیونکہ عبد اللہ اور مفتی خاندان میں سے کوئی بھی ایک غریب گھرانے سے وابستہ نہیں ہے ۔ حسین نے مزید کہا کہ بی جے پی نے مذہب کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت مسلم کو ازان دینے سے نہیں روک سکتی ہے ۔ عسکریت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگجو زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا ہے اور جس نے بندوق اٹھائی ہے اس نے اپنے موت کو خود دعوت دی ہے ۔ انہوں نے مقامی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بندوق چھوڑ کر اپنا مستقبل سنوانے کی کوشش کریں اور ہاتھوں میں بندوق کے بجائے قلم اٹھانے کو ترجیح دیں۔
Comments are closed.