جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا پہلا مرحلہ ؛ پلوامہ اور شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ معطل ، صارفین پریشان و حیران
سرینگر/28نومبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں اور وادی میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت آج منعقد ہونے والی پولنگ کے پیش نظر جنوبی ضلع پلوامہ اور شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی ۔ جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے تما م اضلاع میں ووٹنگ ہوئی تاہم صرف پلوامہ اور شوپیان ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ سنیچروار کی صبح سے ہی دونوں اضلاع میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے دن بھر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے دیگر حلقوں میں بھی انتخابات کئے گئے تاہم وہاں پر انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم صرف کشمیر پلوامہ اور شوپیان کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ ادھر حکام کا کہنا تھا کہ دونوں اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔ خیال ہے کہ جموںکشمیر میںآج سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا اور سنیچروار کو پہلے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔
Comments are closed.