جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کی شروعات ؛ انتخابات کے اختتام تک ’’ایگزیٹ پول ‘‘ کی اشاعت اور نشریات پر پابندی عائد / الیکشن کمشنر

سرینگر/28نومبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کی شروعات کے ساتھ ہی ریاستی الیکشن کمشنر نے ایک اہم فیصلہ کے تحت ’’ ایگزیٹ پول ‘‘ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں سنیچروار کی صبح سے ڈی ڈی سی انتخابات کا با ضابطہ طور پر آغاز ہوا اور پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہوئی ۔ ڈی ڈی سی انتخابات کی شروعات کے ساتھ ہی الیکشن کمشنر نے ایک اہم فیصلہ کے تحت ایگزیٹ پول پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس ضمن میں ریاستی الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق تمام طرح کے ایگزیٹ پولز پر روک لگادی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ حکم نامہ کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے 19 دسمبر دوپہر 2 بجے تک ’’ایگزیٹ پول ‘‘ کی اشاعت اور نشریات پر پابندی عائد رہے گی۔ حکمنامہ میں بتایا گیا کہ کے مطابق پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے علاوہ تمام مواصلاتی ذرائع پر یہ پابندی عائد رہے گی۔ڈی ڈی سی کی کل 280 نشستوں کیلئے انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے جبکہ آج پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ دوسرا مرحلہ یکم دسمبر، تیسرا مرحلہ 4 دسمبر، چوتھا مرحلہ 7 دسمبر، پانچواں مرحلہ 10 دسمبر، چھٹواں مرحلہ 13، ساتواں مرحلہ 16 اور آٹھواں مرحلہ 19 دسمبر کو منقد ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments are closed.