منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میںتیزی؛گاندربل میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط

سرینگر/20نومبر: گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اسکے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیںبرآمد کرکے ضبط کی ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایس پی گاندربل شری خلیل احمد پسوال کی ہدایات پر روزنہ کی بنیاد پر ضلع گاندربل میں ناکہ چیکنگ بعمل لائی جارہی ہے اس دوران پولیس اسٹیشن لار گاندربل کی پولیس پارٹی ایس ایچ او لار سلفی ارشد کی سربرائی میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ماروتی کار زیرنمبرJK09-2682 کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران عادل احمد وانی ولد علی محمد وانی ساکن ششہامہ گاندربل کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی کھیپ برآمد ہوئی۔پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتاراور گاڑی کا ضبط کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر90/2020 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔البتہ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Comments are closed.