سرینگر/20نومبر: صورہ سے لالچوک تک کا سفر کرنا م انتہائی دشوار بن گیا ہے کیوںکہ صبح و شام کے اوقات اس سڑک پر ٹریفک جام اس قدر ہوتا ہے کہ ایک سائکل والے یا پیدل چلنے وا لوں کو بھی چلنے کی جگہ نہیں ملتی جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اپنی منزلوں تک پہنچنے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے ۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صورہ سے لالچوک اور لالچوک سے صورہ تک سفر کرنا انتہائی مشکل بن گیا ہے اور منٹوں کے سفر کو کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں خاص کر صبح اور شام کے چار بجے کے بعد اس سڑک پر رینگتی گاڑیوں کا نظارہ دیکھنے کے قابل ہوتا ہے اور ان گاڑیوںمیں مسافر سخت پریشانی کے شکار ہوجاتے ہیں ۔لوگوںنے کہا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میںمذکورہ روڑ پر ٹریفک کا اس قدر جام رہتا ہے کہ سائکل پر سفر کرنا تو دور پیدل چلنا بھی دشوار بن جاتا ہے اور کسی پیدل چلنے والے کیلئے بھی جگہ دستیاب نہیں ہوتی ۔ سڑک کی تنگی، رانگ پارکنگ سڑک پر ٹریفک جام کاموجب ہے ۔ اس سڑک پر دن بھر زیادہ تر گاڑیوں میں مریض ہی ہوتے ہیں جن کو یاتو صورہ ہسپتال پہنچنا ہوتا ہے یا ہسپتال سے واپس اپنی منزلوں کو جانا مطلوب ہوتا ہے تاہم اس روڑ پر جگہ جگہ ٹریفک جام ہونے کے نتیجے میں ان کا کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے بعض اوقات مختلف جگہوں سے ہسپتال جانے والے مریض جب ہسپتال پہنتے ہیں تو ان کا علاج و معالجہ نہیں ہوتا کیوں کہ تب تک او پی ڈی میں ٹکٹ دینے کا کام بھی بند ہوگیا ہوتا ہے جبکہ ڈاکٹر بھی دیر سے آنے والے مریضوں کا علاج نہیں کرتے ۔ صورہ روڑ پر مختلف جگہوںپر بہت زیادہ جام رہتا ہے پہلے تو لالچوک سے نکلنا ہی مشکل ہوتا ہے اور جوں توں کرکے جب گاڑی آگے آگے جاتی ہے تو پہلے گاڑی کو خیام چوک میں جام کا سامنا رہتا ہے ۔ اس کے بعد خانیار، بہوری کدل، اور راجوری کدل میں اس قدرجام رہتا ہے کہ گاڑیوں میں سوار لوگ پیدل چلنے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ نوشہرہ چوک اور صورہ چوک کے علاوہ گوجوارہ چوراہے پر بھی کافی وقت ضائع ہوجاتا ہے ۔ لوگوںنے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک پر ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں تاکہ سڑک پر سفر کرنے والوں کو کچھ راحت ملے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.